Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نجم سیٹھی کا 2 ماہ کے اندر گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ | زرائع نیوز

نجم سیٹھی کا 2 ماہ کے اندر گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دو ماہ کے اندر گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو منعقد ہونے والے آئی سی سی اجلاس اور ایشئی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل حکومت پاکستان اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کر کے جاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ پی سی بی گورننگ بورڈ کی تکمیل بارے کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں انتخابی عمل مکمل کر کے نہ صرف ریجنل ادارے بحال ہو جائیں گے بلکہ گورننگ بورڈ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں جاوں گا جہاں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا اوروہاں وہ اپنا اصولی مؤقف اپنائیں گے تاہم اس سے قبل حکومتی اداروں سے بھی مشاور کریں گے۔