Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں بلدیاتی انتخابات مزید ملتوی نہ کئے جائیں، سعید غنی | زرائع نیوز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات مزید ملتوی نہ کئے جائیں، سعید غنی

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہےکہ آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا ٹرائل راولپنڈی میں جاری ہے، آئین کے مطابق ٹرائل متعلقہ حدود میں ہونا چاہیئے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے بدنیتی کی بنیاد پر فیصلہ دیا کہ سندھ میں ہونے والے مبینہ جرم کا ٹرائل پنڈی میں ہوگا، پی پی رہنماؤں کے ساتھ زیادتی آج بھی جار ہے، اس کا ازالہ نہیں ہوسکا، پی پی کے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کے نتیجے میں زرداری کے کیسز کراچی منتقل کرکے این آر او لینے کا عمران نیازی کا بیان مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی خالق ہے، عمران نیازی نے تحریک عدم اعتماد کے دوران زرداری سے مدد لینے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بار بار التواء سے اہلیان کراچی اور کارکن مایوس ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل ہےکہ وہ بلدیاتی الیکشن کو مزید موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو اب کوئی خط نہ لکھیں، مزید التواء کا اب کوئی جواز نہیں۔