نیویارک: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے اندر فنکار تنقید کرنے والوں کا آسان ہدف ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے فنکار اپنے تعلق کو کھلے عام بیان نہیں کرتے تاکہ وہ ایک دوسرے کا تحفظ کرسکیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بہترین وقت انڈیا میں کام کرتے ہوئے گزرا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ہدف ہیں، چاہے یہاں پاکستان میں ہوں یا انڈیا میں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایک دوسرے سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھنے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے۔
