فاروق ستار سے اسلام آباد کی لفٹ میں‌ ملاقات ہوئی، حریم شاہ نے تعلقات اور ملاقات کے بارے میں‌ سب بتا دیا، ویڈیو دیکھیں

فاروق ستار سے اسلام آباد کی لفٹ میں‌ ملاقات ہوئی، حریم شاہ نے تعلقات اور ملاقات کے بارے میں‌ سب بتا دیا، ویڈیو دیکھیں

معروف اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات اور تعلقات کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا اور انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں ٹی بی ایچ شو کی ویڈیو شئیر کی، جس میں وہ فاروق ستار سے ملاقات اور جان پہچان کا بتا رہی تھیں۔ ویڈیو میں ایک طرف حریم شاہ کو فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری جانب فاروق ستار نے حریم سے ملاقات کو ایک اتفاقیہ ملاقات قرار دیا۔

 حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے شو میں غلط بیانی کی ہے، ان سے کراچی کے ایک ہوٹل میں ملاقات منصوبہ بندی کے تحت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فاروق ستار جیسی نہیں ہیں جس سے دوستی کرتی ہیں اسے دنیا کے سامنے بھی تسلیم کرتی ہیں، ان کی فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے ہوٹل میں ہوئی جہاں لفٹ میں فاروق ستار نے نمبر دیا جس کے بعد دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر کراچی آئیں جس کی ویڈیوز  بھی وائرل ہوئیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کی کراچی کے ہوٹل میں فاروق ستار سے ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: