پولیس مقابلہ اور قتل: عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔ عذیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو
ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔

عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ عذیر بلوچ کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
پولیس مقابلہ اور قتل: عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

پراسکیوشن عذیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات نیپئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: