Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
باپ اور چچا کی کمسن سوتیلی بیٹی سے زیادتی | زرائع نیوز

باپ اور چچا کی کمسن سوتیلی بیٹی سے زیادتی

کراچی: شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سوتیلے باپ اور چچا نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا اور اُس پر بہیمانہ تشدد کیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔

کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں سوتیلے باپ اور چچا نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ ایک گھر میں رہتی تھی۔ متاثرہ بچی کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور پھر دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔

بچی نے الزام عائد کیا ہے کہ سوتیلے والد اور چچا نے تشدد کرکے زیادتی کی۔ اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے سوتیلے والد اور چچا کو حراست میں لیا جنہوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں اور اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ بچی کا اسپتال سے میڈیکل کرایا جائے گا، رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ میرے سوتیلے والد اور چچا نے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم سوتیلے باپ کا کہنا ہے کہ محلے کے ایک لڑکے نے پیسے دے کر بچی سے زیادتی کی تھی، محلے کے لڑکے اور بیٹی پر اسی بات پر تشدد کیا بچی کی ماں کو بھی معلوم ہے کہ زیادتی کس نے کی ہے؟

پولیس حکام نے بچی کی والدہ کو بھی بیان اور تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے، اس کے علاوہ واقعے کے بعد ایک سماجی تنظیم کے عہدیدار بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔