فروری کے مہینے میں درجہ حرارات چالیس ڈگری ریکارڈ

کراچی : موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں اب اثر دکھانے لگیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فروری کے مہینے میں سندھ کے ضلع مٹھی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مٹھی میں 16 فروری کو درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیاد پر محکمہ موسمیات نے گرمی کے موسم کی قبل از وقت پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی میں چھ سال قبل 2017 فروری کے مہینے میں درجہ حرارت 38.5 ریکارڈ ہوا تاہم آج انیس فروری کو سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: