Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چاند رات پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں گراں فروشی عروج پر | زرائع نیوز

چاند رات پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں گراں فروشی عروج پر

کراچی: چاند رات پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی، مرغی کا گوشت 685 سے 700روپے کلو بچھیا کا گوشت 1100سے 1200روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے۔

عید پر پولٹری مافیا اورقصابوں کی چاندی ہوگئی، مرغی کے صاف گوشت کی قیمت 700روپے کلو تک وصول کی جارہی ہے۔

پولٹری فروشوں نے اضافی طلب کا بھرپور فائدہ اٹھایا مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے،عید سے قبل مرغی کا گوشت 560سے 580روپے کلو تک فروخت کیا جارہا تھا اس میں عید سے ایک روز قبل 140روپے تک کامن مانا اضافہ کیا گیا۔

قصابوں نے گائے بچھیا کے گوشت کی قیمت میں بھی 120سے 170روپے کلو تک کا اضافہ کردیا کراچی بھر میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت جو عید سے قبل تک 800روپے کلو فروخت ہورہا تھا، چاند رات کو 950 اورایک ہزارروپے، بغیر ہڈی کا گوشت جو 950روپے کلو فروخت ہورہا تھا 1100روپے اور12 سوروپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

کراچی میں قصابوں کے ساتھ پولٹری مافیا نے بھی مہنگائی کے نام پربہتی گنگا میں ہاتھ دھوئےشہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔