Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،نوجوانوں کو بھرپورموقع ملنا چاہیے، فاروق ستار | زرائع نیوز

کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،نوجوانوں کو بھرپورموقع ملنا چاہیے، فاروق ستار

کراچی : کراچی کے معروف اسلامی اسکول ’’الصفہ اکیڈمی‘‘نے ایک عظیم الشان سائنس اور آرٹ نمائش وائٹ گولڈبینکویٹ ناظم آباد نمبر 4کراچی میں انعقاد کیا۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم، دانشوروں، سیاستدانوں، والدین اور طلبا نے بڑی تعداد میں اس نمائش کا دورہ کیا۔ مہمان خصوصی حیثیت سے متحدہ قومی موومنٹ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ سندھ ڈاکٹر مسرور احمد شیخ اور کنٹرولر میٹرک بورڈ حبیب اﷲ سوہاگ نے طلبا اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہااور الصفہ اکیڈمی کو ایک مثالی ادارہ قرار دیا جہاں طلبا کو اسلامی ماحول میں علمی مہارت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

آخر میں، ڈائریکٹر الصفہ اکیڈمی پروفیسر عامر بیگ اور وائس پرنسپل سمیر احمد نے پوزیشن ہولڈر طلبا کو تعریفی شیلڈز پیش کیں جنہوں نے اپنے سائنس پراجیکٹس کو زیادہ موثر انداز میں پیش کیا۔

کراچی گیمز سوئمنگ چیمپئن شپ کے موقع پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی گیمز 2023 کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پاکستان سپر لیگ کی طرز پر تمام کھیلوں کے مجموعے پر مشتمل پاکستان سپر اسپورٹس لیگ کرانے کی صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے، کراچی گیمز میں موجودہ حالات میں نوجوانوں کو مایوسی سے نکالا ہے اور ان میں جوش اور امید کی کرن پیدا کی ہے، موقع ملے تو کراچی کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی قیادت کرسکتا ہے، کراچی گیمز کے شاندار انعقاد پر بلدیہ عظمیٰ کراچی اس کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سرپرستی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے غیر معمولی اسپورٹس ایونٹ کرکے دکھا دیا ہے جو ایک انتہائی خوش آئند بات ہے، طویل وقفے کے بعد کراچی میں سجنے والے کھیلوں کے اس بڑے میلے میں ہزاروں مقامی کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس نے شرکت کی، ہمیں اپنے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے اور ان پر اعتماد کرنا چاہئے یہی نوجوان ہمیں آگے لے کر جائیں گے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان بنیں گے، کراچی گیمز سے ملنے والا اعتماد ان نوجوانوں کو اعلیٰ سطح پر اپنے کھیل کے جوہر دکھانے میں مدد گار بنے گا، کراچی گیمز سوئمنگ مقابلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے پاس سوئمنگ میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔

فاروق ستار نے کہاکہ کراچی گیمز سوئمنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو مبارک باد دوں گا اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح مسلسل محنت سے اپنے کھیل کا معیار خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔