Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئین کو50 سال ہو گئے ، تمام الیکشن چوری کئے گئے:شاہد خاقان | زرائع نیوز

آئین کو50 سال ہو گئے ، تمام الیکشن چوری کئے گئے:شاہد خاقان

کراچی : مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین 50سال کا ہوگیا،بتایاجائے آئین کی کون سی شق ہے جو ہم نے نہیں توڑی،لوگ سوال پوچھتے ہیں حل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں معیشت کا دیوالیہ نکلا ہے کہ نہیں ، سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے،معیشت ٹھیک ہو جائے گی لیکن مایوسی کیسے دور ہو گی۔

ان کاکہناتھاکہ ہم سب مجرم ہیں، کم از کم میں تو خود کوملزم ہی سمجھتا ہوں، یہاں وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا ، یہی ہوتا رہے گا،73کے آئین کے مطابق کئی الیکشن ہوئے، سب کے سب چوری کرلئے گئے، الیکشن سے پہلے ہی لسٹیں بن جاتی ہیں کہ یہ لوگ ہی الیکشن جیتیں گے، ملک کیلئے کچھ کرنے والوں کو آگے ہی نہیں آنے دیا جاتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ملک کا صدرایم این ایز کے استعفے جمع کررہاتھا،مسائل کے حل کی ابتدا آئین سے کی جانی چاہئے،ضرورت ہے مسائل بھی حل کریں اور اصلاحات بھی لائیں،اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،ٹیکس نہ دینےوالے خود دوسروں پر کس طرح ٹیکس لگاسکتےہیں۔