Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاک فوج خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے پُرعزم ہے, آرمی چیف |

پاک فوج خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے پُرعزم ہے, آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے پُرعزم ہے۔

آرمی چیف جنرل نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہنا تھا کہ پاک فوج یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کےلیے پرُعزم ہے۔

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے، لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا