افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم کی ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایت

ننگر ہار : افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کر دی۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو شریعت کے مطابق داڑھی رکھنے اور باجماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے میں خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: