بائیکاٹ کی باتیں فالتو ، ٹرن آئوٹ مناسب رہا، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اتنی سازشوں میں اتنے ووٹرز کا باہر نکلنا کامیابی ہے، میں کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل کراچی کی ترجمانی کی ہے، اہل کراچی نے بھی جماعت اسلامی کے مؤقف کی ترجمانی کی، بائیکاٹ کی اپیل کی ساری باتیں فالتو ہیں، اس سے پہلے بھی 8 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے، اس کا بائیکاٹ کس نے کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایک دن قبل تک کنفرم نہیں تھا کہ الیکشن ہوگا یا نہیں، جو لوگ الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کرنا چاہتے تھے وہ بائیکاٹ کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں جہاں شکایات تھی وہ الیکشن کمیشن کو رپورٹ کردی گئیں،اداروں کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ کے اختتام میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، گو مگو کیفیت کے باوجود ووٹنگ ٹرن آوٹ بہت مناسب ہے، رات 4 بجے تک شہری پریشان تھے کہ انتخابات یوں گے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: