گیس ، بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے۔وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات میں 611ارب روپے کمی کاپلان دیدیا۔پٹرول مزیدمہنگا،سیلزٹیکس کی لگ بھگ 110ارب روپے کی رعایتیں ختم ہونے کاخدشہ پیداہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر سیلزٹیکس اورلیوی بڑھانے کاامکان ہے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرڈیزل پرلیوی مزید10روپے فی لٹربڑھانے کاخدشہ ہے۔4روزہ تکنیکی مذاکرات میں بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے بھی بات چیت کی گئی،4روزہ مذاکرات میں معاشی استحکام کیلئے اہم بحث کی گئی،ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کا دبائو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویزپرغورکیاگیا،وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات میں 611ارب روپے کمی کاپلان دیدیا،حکومت سبسڈیز میں 340ارب روپے کمی پرتیارہوگئی۔

4روزہ مذاکرات میں منی بجٹ کے خدوخال پربات چیت کی گئی،آئی ایم ایف نے سیلزٹیکس کی شرح 17سے18فیصدکرنے کا مطالبہ کردیا،مختلف سیکٹرزپر سیلزٹیکس کی رعایتی شرح ختم کرنے پربھی غورکیاگیا،ذرائع کے مطابق سیلزٹیکس کی لگ بھگ 110ارب روپے کی رعایتیں ختم ہونے کا خدشہ پیداہوگیا،فلڈلیوی عائدکرنے کیلئے منی بجٹ میں اہم شق شامل کرنے پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق پٹرول،ڈیزل،بجلی اورگیس مہنگی کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،مشکل اقدامات کاحتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے،آل پارٹیزکانفرنس کوبھی فیصلوں پراعتمادمیں لینے کی تجویزپیش کردی گئی۔