کراچی: سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ کی تھریٹ کمیٹی نے 232 اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جن 232 شخصیات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اُن میں خورشید شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، شیری رحمان، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر فیصل واؤڈا، رحمان ملک، مصطفی کمال، انیس قائم خانی، علی زیدی اور خواجہ اظہارالحسن کو ایک ایک گاڑی اور 10، 10 گارڈز دینے کی منظوری دی گئی۔
جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 6 اہلکار اور ایک گاڑی، فاروق ستار کو 8 اہلکار اور ایک گاڑی، فیصل سبزواری کو 8 گارڈز اور ایک گاڑی، وقار مہدی اور راشد ربانی کو ایک ایک گارڈ، کنور نوید جمیل، نسرین جلیل، طاہر مشہدی، شبیر قائم خانی، آصف حسنین، مزمل قریشی، سلمان مجاہد اور دیگر کو 2، 2 اہلکار، فاروق ایچ نائیک کو 5 گارڈ، رضا ربانی کو 4 گارڈ، نبیل گبول کو 2 گارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر علی محمد مہر کو ایک گاڑی اور 11 اہلکار۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو 5 اہلکار اور ایک گاڑی دی جائے گی۔
ایم این اے آغا رفیع اللہ کو 5 گارڈ، سابق ایم این اے طاہر مشہدی کو 2 اہلکار، احمد چنائے کو ایک گارڈ، سابق گورنرز محمد زبیر اور معین الدین حیدر کو 16 سیکیورٹی اہلکار اور دو گاڑیاں، جب کہ سابق آئی جی پولیس واجد درانی کو 9 اہلکار اور ایک گاڑی دینے کی منظوری جبکہ سیکیورٹی کے کھاتے میں 75 موبائلیں اور 1432 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔۔۔۔!
