Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں فول پروف سیکورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل منظور |

کراچی میں فول پروف سیکورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل منظور

کراچی:ہیڈکوارٹرز سندھ رینجرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص اور آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ضلعی ڈی آئی جیز، رینجرز، حساس اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران سابقہ اجلاس میں سیکورٹی کیلئے منظور شدہ لائحہ عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان، قائداعظم، کرسمس ڈے اور نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی میں قیام امن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن تیز کرنے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔