کراچی : تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کو احتجاج میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔
انیوں نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اپیل کی ہے۔
انہوں نے حافظ نعیم سے کہا کہ ’ حافظ صاحب ہم آپ اور جماعت اسلامی کے کارکن کے ساتھ ہیں ، اس قسم کے الیکشن کے اوپر احتجاج کرنا لازمی ہے۔
