Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عامرسلیم کراچی بارکے صدر،وقارعباسی جنرل سیکریٹری منتخب |

عامرسلیم کراچی بارکے صدر،وقارعباسی جنرل سیکریٹری منتخب

کراچی :کراچی بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عامرسلیم صدر،وقارعباسی جنرل سیکریٹری ،ناٸب صدرکی نشست پرممتازمہدی منتخب ہوگٸے،جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پرصبیح محمود کامیاب،خازن کی نشست پرمحمد ہاشم تھیبو نے میدان مارلیا،لائبریرین کی نشست پر آصف وحید کوریجو نے کامیابی حاصل کی، 8390 ووٹر وکلا میں سے ساڑھے 4 ہزاروکلا نےووٹ کاسٹ کیا۔

ہفتے کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سٹی کورٹ میں ہوئے،ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہا،درمیان میں ایک گھنٹےکاوقفہ دیا گیا تھا،سٹی کورٹ کے مختلف بلاکس میں 24 پولنگ بنائے گئے تھے۔

الیکشن کمشنرکی ذمہ داری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ادا کی،علاوہ ازیں کراچی بار کے انتخابات کے دوران نوجوان وکلا نے احتجاج کیا،ینگ لائرزایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ کے داخلی راستے پر بینرزاٹھا کراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

احتجاج میں ایڈووکیٹ راحیل صمصام،مہتاب راٹھور،وجیہہ ندیم،ماجد گبول،جاوید چنہ اوردیگرشاملِ تھے،نوجوان وکلا نے بینرزاٹھا کراحتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ نوجوان وکلا کووظیفہ دیا جائے،لنچ نہیں منشورچاہیئے۔