Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دہشت گردی واقعات میں بھارت ملوث ہے ، شرجیل | زرائع نیوز

دہشت گردی واقعات میں بھارت ملوث ہے ، شرجیل

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، قوم آج وزیر خارجہ کی حمایت میں باہر نکلے، ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں۔

سندھ آرکائیوز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر موسمیاتی انصاف کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں رکھا، جس کو دنیا نے تسلیم کیا، اس دوران بھارت کے ایکسٹرنل افیئرز منسٹر نے فضول بیان دیا، جس کا انہوں نے بھرپور جواب دیا، مودی سرکار ہندووتوا ایجنڈے پر کام کررہی ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین ہو یا کشمیر، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، ہم وہاں کھڑے ہوں گے، وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، کلبھوشن پاکستان کیا کرنے آیا تھا؟ دہشتگرد ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔