Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کے الیکٹرک کے 10 ہزار روپے بل سے تنگ آکر بے روزگار نوجوان کی خودکشی |

کے الیکٹرک کے 10 ہزار روپے بل سے تنگ آکر بے روزگار نوجوان کی خودکشی

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی ناصر جمپ میں رحمانیہ مسجد کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔

جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ حنان کے نام سے کی گئی ۔

جبکہ متوفی کے والد عاشق نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گھر کے بجلی کا بل ساڑھے 10 ہزار روپے آیا تھا جبکہ بیٹا بیروزگار تھا اور وہ مالی بوجھ اٹھانے کے لیے نوکری بھی تلاش کر رہا تھا۔

تاہم معاشی بدحالی اور بیروز گاری سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔