کینیڈا اور چین کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد اوٹاوا سے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو حکومت چینی سفارت کار ژاؤ وی کو ملک بدر کر رہی ہے، جن پر کینیڈا کی جاسوسی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ وہ ہانگ کانگ میں کنزرویٹو ایم پی مائیکل چونگ اور ان کے رشتہ داروں کو ڈرانے دھمکانے کی سازش میں ملوث تھے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔ کینیڈا میں سفارت کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث رہے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔
