وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم فلاحی اداروں کو تین لاکھ راشن بیگ دے چکے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر سندھ بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے متعلق کہا ہے کہ ہم صبح 4 سے 7 بجے تک لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں اور اب تک ہم فلاحی اداروں کو تین لاکھ راشن بیگ دے چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو جمع کر کے راشن نہیں دے رہے بلکہ ان کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہم لوگوں کا مجمع نہیں لگا رہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ وائرس غریب علاقوں میں نہ جائے۔
