Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جے یو آئی کو نوازنے کی پالیسی : پی پی بھی وفاقی حکومت سے نالاں ! | زرائع نیوز

جے یو آئی کو نوازنے کی پالیسی : پی پی بھی وفاقی حکومت سے نالاں !

کراچی: ایم کیو ایم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم کے رویے سے نالاں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کی اتحادیوں کے بیچ دوریاں بڑھنے لگی، پیپلز پارٹی وزیراعظم سے جے یو آئی کو زیادہ اہمیت دئیے جانے پر نالاں ہے۔پی پی رہنماؤں نے قیادت کو وزیراعظم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے کیونکہ پیپلز پارٹی قیادت پر وزیراعظم کو پارٹی تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے دباؤ ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم پی پی اراکین کے ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کر رہے ہیں جب کہ جے یو آئی ف کو دیگر اتحادیوں کی نسبت زیادہ نوازا جا رہا ہے۔وزیراعظم پی پی کی وزارتوں کے منصوبوں کو یکسر نظرانداز کر رہے ہیں اور وزارتوں کے منصوبوں کے افتتاح پر پی پی کے وزیر کو دعوت نہیں دی۔