Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کی قیادت اسد عمر سے خوفزدہ ۔ ۔ ۔ عمیر دبیر | زرائع نیوز

تحریک انصاف کی قیادت اسد عمر سے خوفزدہ ۔ ۔ ۔ عمیر دبیر

وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت بشمول نعیم الحق اور جہانگیر ترین اسد عمر سے خوفزدہ ہیں کہ وہ اگلا قدم نہ جانے کیا اٹھا لیں اور کیا کیا راز نہ اگل دیں، سابق وزیر خزانہ شوگر ملز کو ملنے والی اربوں روپے کی سبسڈی کے خلاف تھے اور انہوں نے اس کی کھل کر مخالفت بھی کی تھی جو نااہل ترین کو ناگوار گزری۔

کئی روز تک تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر کے خلاف مہم جاری رہی تاہم سابق وزیر خزانہ بالکل خاموش رہے اور انہوں نے کوئی لفٹ نہیں کرائی البتہ ایک ٹویٹ میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ دنیا بھر اور بالخصوص چینی کے اعلیٰ سفارتی ذرائع نے بھی اس عمر کو جنٹل مین اور بہترین وزیر خزانہ قرار دیا۔

دنیا بھر سے اسد عمر کی حمایت میں بیانات جاری ہیں، حتیٰ کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں جو وزیرخزانہ کی شدید مخالف تھیں وہ بھی اب اسد عمر کے ہٹانے پر سوالات کررہی ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تو اسمبلی تقریر میں وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہا ’’آپ نے میرے وزیر خزانہ کو کیوں نکالا‘‘۔

عمیر دبیر کے دیگر بلاگز

https://zaraye.com/teacher-ethnicity-is-important/

عمران خان نے اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں واپسی آنے کی دعوت دی اور اپنے ارد گرد لوگوں سے فون بھی کروایا البتہ سابق وزیر خزانہ اب کوئی بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ سیاست اور اسمبلی رکنیت سے دوری کا سوچ رہے ہیں جس پر ممکنہ طور پر بجٹ کے قریب قریب وہ لب کشائی کر ڈالیں۔

تحریک انصاف کی پوری قیادت اسد عمر سے اس لیے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ عمران خان کے قریبی لوگوں میں سے تھے، اگر اسد عمر نے بیچ چوراہے پر ہانڈیا پھوٹ دی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا تاہم خدشہ یہی ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے حقائق جمع کررہے ہیں۔

اسد عمر نے کابینہ اور وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسلام آباد میں قیام کیا اور پھر وہ کراچی آگئے، کراچی آمد پر اُن کی مقامی رہنماؤں سے نہ صرف ملاقات ہوئی بلکہ انہوں نے مستقبل میں ہرقسم کا ساتھ دینے کا عندیہ بھی دیا۔ پی ٹی آئی میں یہ بات زیر گردش ہے اور کچھ مؤصلہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کراچی کا ایک گروپ بننے جارہا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو دل کھول کر زلیل و رسوا کرنے کا موقع دیا اور اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ اسد عمر کی ٹیم جواب میں فرحان ورک والی زبان میں ہی جواب دے گی البتہ ایسا نہ ہوا اور پی ٹی آئی قیادت کی ساری تدبیریں الٹی ہوگئیں۔ اب پی ٹی آئی قیادت نے سوشل میڈیا پر اسد عمر مخالف مہم کی کھل کر مخالفت کی اور فرحان ورک سمیت اُن کی ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

https://zaraye.com/umair-dabeer-4/

سربراہ تحریک انصاف سوشل میڈیا کا کہنا تھا کہ فرحان ورک نامی شخص کا تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، میڈیا غیر مجاز افراد کو تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرے، فرحان ورک نامی شخص سماجی میڈیا پر ان آفیشیل گروپ چلاتا ہے، تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم 2015 میں بھی فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔