Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت سے آخری بار کب اور کیا بات ہوئی؟فیصل قریشی نے تفصیل بتا دی | زرائع نیوز

عامر لیاقت سے آخری بار کب اور کیا بات ہوئی؟فیصل قریشی نے تفصیل بتا دی

کراچی : شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری گفتگو کی تفصیلات بتا دیں۔
انسٹاگرام پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار فیصل قریشی کو اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے افسُردہ دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے تمام سماجی تعلقات ترک کر دیئے تھے۔ بہت سے لوگوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔
انہوں نے خود سے غیر ارادی طور پر مجھے کال کی، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ اور اس کے ایک روز بعد ان کی خبر آگئی۔