Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
والد کو شراب نوشی لی لت لگ گئی، والدہ سے سخت محنت کی، عالیہ بھٹ | زرائع نیوز

والد کو شراب نوشی لی لت لگ گئی، والدہ سے سخت محنت کی، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے والد اور نامور بھارتی فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے ماضی میں وہ شراب نوشی کی لت میں پڑ گئے تھے۔

ایک انٹرویو میں عالیہ کاکہناتھاماضی میں ایک وقت ایسا آیا جب والد کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں، اس دوران اُنہیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے مشکل حالات میں میرے والد کو شراب نوشی کی لت بھی لگ گئی تھی۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ والد نے شراب نوشی کی لت کے خلاف جنگ لڑی اور اپنی اس عادت کو ترک کیا اور پھر میرے والدین نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کی۔

عالیہ بھٹ نے کہا والدہ سونی رازدان نے اپنے کیریئر کا آغاز بغیر کسی انڈسٹری کنیکشن سے کیا تھا، میری والدہ کو ہندی زبان نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے اپنے خوابوں کے لیے محنت کی اورسخت محنت سے ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر میں اداکاری کے مختلف مواقع حاصل کئے۔

عالیہ کا کہناتھاکہ وہ تھیٹر سے فلم ا سٹوڈیوز اور ٹیلی ویژن سٹوڈیوز آڈیشن کے لیے جاتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایک وقت ایسا آیا جب والد کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں، اس دوران اُنہیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے مشکل حالات میں میرے والد کو شراب نوشی کی لت بھی لگ گئی تھی، والد نے شراب نوشی کی لت کے خلاف جنگ لڑی اور اپنی اس عادت کو ترک کیا اور پھر میرے والدین نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کی،والدہ سونی رازدان نے اپنے کیریئر کا آغاز بغیر کسی انڈسٹری کنیکشن سے کیا تھا، میری والدہ کو ہندی زبان نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے اپنے خوابوں کے لیے محنت کی۔اداکارہ نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات اور حالات کے حوالے سے تفصیلی بات کی ان کی گفتگو میں والدہ سے بے انتہا محبت کی جھلک واضح دکھائی دی ۔