Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘10 مارچ کو بھارت میں ریلیز ہوگی | زرائع نیوز

پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘10 مارچ کو بھارت میں ریلیز ہوگی

لاہور : پاکستانی ڈائریکٹر صائم صادق کی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کی تاریخوں کا اعلان انسٹاگرام میں فلم کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے۔

شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کے بعد ’جوائے لینڈ‘ ایک دہائی بعد انڈیا میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے مطابق فلم اسپین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، انڈیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔