توشہ خانہ : عمران اور کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد ; تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ و سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب طلبی کے نوٹس عدالت میں چیلنج کردیے۔بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16 اور 17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔سابق خاتون اوّل نے استدعا کی ہے کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
بشریٰ بی بی کی درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: