Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل: زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی | زرائع نیوز

پی ایس ایل: زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین سمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے ہدف 18.3 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر محمد حارث 18، کپتان بابراعظم 19، صائم ایوب0، ٹام کیڈمور9، روومین پاول 36،جمی نیشم37 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

دسن شناکا 16 جبکہ وہاب ریاض 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے تین جبکہ محمد نواز ، نسیم شاہ ،قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔