Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صدرِ علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان کر دیا | زرائع نیوز

صدرِ علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : صدرِ مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان کر دیا۔

صدرمملکت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیش سیکشن 57 ٹو کے تحت انتخابات کا انعقاد کرے۔آئین اور قانون الیکشن میں 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔انتخابات کی تاریخ کے لیے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا۔

قبل ازیں صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی تھی۔صدر مملکت نے 20 فروری کو ایوان صدر میں الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کی دعوت بھی دی تھی،خط میں کہا گیا کہ ایکٹ کے تحت صدر مملکت انتخابی تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔