Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی دوسرے ملکوں میں ٹرانسپورٹ خدمات مالی سال | زرائع نیوز

پاکستان کی دوسرے ملکوں میں ٹرانسپورٹ خدمات مالی سال

پاکستان کی دوسرے ملکوں میں ٹرانسپورٹ خدمات مالی سال 2017-2018 میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ رہیں۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان کی دوسر ے ممالک میں مالی سال 2017-2018 میں ٹرانسپورٹ خدمات سے 977.470ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی جبکہ مالی سال 2016-2017میں یہ آمدنی 924.371ملین ڈالر تھی جوظاہر کرتاہے کہ اس شعبے میں 5.74فیصد ترقی ہوئی ہے۔

ہوائی سفر سے برآمد کی جانے والی ٹرانسپورٹ خدمات میں 7فیصد اضافہ ہواہے اوراس مد میں 898.590ملین ڈالر آمدنی ہوئی ہے جوکہ گذشتہ مالی سال 839.79ملین ڈالرتھی۔ٹرانسپورٹ سروسز میں ہی مسافروں کی خدمات میں 13.51فیصد اضافہ ہواہے جس کی آمدنی 479.970ملین ڈالر سے بڑھ کر 544.540ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق فضائی سفر سے سامان بھیجنے کی خدمات میں 3.33فیصد اضافہ ہواہے جس کی آمدنی 19.510ملین ڈالر سے بڑھ کر 20.160ملین ڈالرہوگئی ہے۔دوسری جانب سمندر کے ذریعے ہونے والی ٹرانسپورٹ خدمات میں 48.56فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس شعبے کی آمدنی 40.180ملین ڈالر سے کم ہوکر 20.670ملین ڈالر ہوگئیں ہیں۔