Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت مشکل میں، کارکنان سوال کرنے لگے، عامر خان کا اعتراف | زرائع نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت مشکل میں، کارکنان سوال کرنے لگے، عامر خان کا اعتراف

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ اب کارکنان سوال کرنے لگے ہیں، اس لیے ہمیں بھی سوچنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں کراچی کے لیے رقم کا اعلان کیا مگر وہ ابھی تک بلدیاتی اداروں کو نہیں ملی، کراچی اور حیدرآباد مسائل کا گڑھ بن چکا اور حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کراچی سے متنخب ہونے والے اراکین بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کوئی کام نہیں کیا، آج شہر میں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں، مختلف امراض پھوٹ پڑے مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب اپنے ووٹرز اور کارکنان کو جواب دینا مشکل ہوگیا، وہ ہم سے سوال کرتے ہیں، اگر یہی رویہ رہا تو ممکن ہے آئندہ بجٹ تک کچھ سوچا جائے کیونکہ بطور اتحادی ہم نے ہر چیز کی نشاندہی کردی مگر حکومت نے سوائے زبانی کلامی جمع خرچ کے کچھ نہ کیا، حتیٰ کہ ہمارے تحریری معاہدے پر بھی مکمل عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دینے کے طریقے میں اختلاف ہوسکتا ہے ۔

https://www.facebook.com/AllAbout.MQM/videos/787967294986081/