Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی خاتون کی مودی پر فون پھینک کر بھڑاس نکالنے کی کوشش ! | زرائع نیوز

بھارتی خاتون کی مودی پر فون پھینک کر بھڑاس نکالنے کی کوشش !

کرناٹک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ریاست کرناٹک کے متعدد شہروں میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اب تک کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت اور 6 جلسوں میں خطاب کرچکے ہیں۔

واقعہ مودی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے  بی جے پی کی انتخابی مہم میں حامیوں سے ملاقات کے دوران پیش آیا۔ نریندر مودی شہر میسور میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے جب ایک شہری نے اُن کی گاڑی پر موبائل فون پھینک مارا۔

پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا۔

فون خاتون بی جے پی کارکن نے جوش میں پھینکا جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔