لاہور: پاکستان کی معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی آوازمیں صوفیانہ کلام ’’ اے خدا ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ۔
اس کلام کو گلوکارہ صنم ماروی نے پیش کیا ہے ۔ تحریر وقار فیض نے جبکہ موسیقی کی ہدایتکاری رشیل نے دی ہے ۔ ویڈیو دلکش قدرتی مناظر سے بھر پور نظر آتی ۔ ہر طرف کائنات کو بنانے والے اور اس کے خوبصورت کرشموں کے بکھرے رنگ نمایاں کیے گئے ۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں ایک ضعیف آدمی نے لاٹھی کے سہارے پیدل سفر اور کائنات پر غور و فکر کرکے صوفی مزاج کی بھرپور عکاسی کی ہے ۔