Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزپارٹی کاایک ہی دن انتخابات کروانے کیلئے 25 اپریل کواحتجاج کا اعلان | زرائع نیوز

پیپلزپارٹی کاایک ہی دن انتخابات کروانے کیلئے 25 اپریل کواحتجاج کا اعلان

کراچی : پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لیے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرہ اور احتجاج کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں۔

صدر پی پی سندھ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کروائے جائیں۔نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ الگ الگ انتخابات کا عمل ملک کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہو گا۔