کراچی: ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سامنے آگیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں دیرینہ خواتین کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر شہداء اور اسیروں کے لواحقین کا حق ہے۔
دوستی یاری اور جان پہچان میں ٹکٹوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔
خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ آج پارٹی ان کے پاس ہے جن کو مرکزی قیادت میں پانچویں نمبر پر رکھا جاتا تھا۔
جس طرح ٹکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ایم کیو ایم 2018 انتخابات میں بدترین شکست کھائے گی۔
