کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے خلاف بغاوت اور فاروق ستار کی مخالفت کرنے پر ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد پاشا نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر اُن کو بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا۔
رابطہ کمیٹی اور متحدہ قیادت نے تمام کارکنان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈپٹی کنونیئر سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں بصورت دیگر ایسے افراد کو بھی پارٹی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم بہادر آباد نے لیبر ڈویژن کے انچارج انجینئر کاشف سے بھی فاروق ستار اور رابطہ کمیٹٰ کی قیادت پر اعتراض اٹھانے کے بعد شو کاز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
