Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ بقرعید پر طوفان کا خطرہ؟‌ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی | زرائع نیوز

کراچی:‌ بقرعید پر طوفان کا خطرہ؟‌ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں کل شام یا رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارشیں تیزہوں گی یاہلکی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے، آج سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جبکہ منگل سے شہر میں سمندری ہوائیں رک سکتی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے مغربی حصوں میں ہوا کا کم دباو بننے لگا، بدھ سے جمعے تک کراچی ،حیدرآباد ، بدین اور سندھ کے دیگر زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارش کراچی میں سیلاب کاباعث بن سکتی ہے۔

ادھر جنوبی پنجاب میں بھی بدھ سےبارش کےنئےسلسلےکاامکان ہے، بدھ سے قلات،ہزارہ ڈویژن،ڈیرہ اسماعیل خان کے چندعلاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کاسلسلہ جمعے تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

بشکریہ جنگ