کراچی : چھلاوا ڈکیت گروہ مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی:عزیز بھٹی پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا 6 رکنی گروہ ہے جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر نکل کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتا ہے اور وہ پولیس کے لیے چھلاوا بنا ہوا تھا جبکہ ان کی وارداتوں کی فوٹیجز بھی پولیس کے پاس موجود تھیں اور اسی اطلاع پر پولیس نے یونیورسٹی روڈْ پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور جیسے پولیس ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھا انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ کے تبادلے 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جن کی شناخت عابد ، انور ، اسلم ، زبیر اور انور کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا چھٹا ساتھی عدیل موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 ٹی ٹی پستول ، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ سرسید ، بلوچ کالونی اور سعود آباد سے چوری و چھینی گئی ہیں ۔

عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسٹریٹ کراٸم سمیت دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی چلائی گئی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگی ہیں ، ڈاکوؤں کے گروہ سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز فیروز آباد ، گلشن اقبال ، عزیز بھٹی اور پی آٸی بی کالونی سے چھینے گئے تھے جبکہ ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹس ایسٹ کورنگی اور سینٹرل اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہے اور انھوں نے اسٹریٹ کرائمز کی 100 سے زاٸد وارداتوں کی ہیں ۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ 2 ڈاکوؤں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: