لاہور : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!۔
