Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 30 دسمبر سے بھارت میں بھی دھوم مچائے گی |

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 30 دسمبر سے بھارت میں بھی دھوم مچائے گی

لاہور : پاکستانی سینما میں تاریخ رقم کرنے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین پی وی آر کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بھارتی مشرقی پنجاب میں بھی فلم کا ٹریلر سینماء گھروں میں چل رہا ہے جس کے مطابق فلم 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پنجابی زبان کی فلم ہے جو کہ 1979 میں ’’مولا جٹ ‘‘ کے نام سے بنائی گئی فلم کا نیا ورژن ہے اور اس فلم کو تقریبا ایک دہائی میں مکمل کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔