Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پرویز مشرف کے ہم شکل اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے | زرائع نیوز

پرویز مشرف کے ہم شکل اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ہم شکل اور ممکری آرٹسٹ اداکار وسیم انصاری انتقال کر گئے۔ مرحوم نے سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پائی تھی۔

اداکار وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی جنھیں بعدازاں گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ والد وسیم انصاری شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

 مرحوم اداکار وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔