Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ, 3 ڈاکو مارے گئے | زرائع نیوز

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ, 3 ڈاکو مارے گئے

کراچی: کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے، فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکو جس 3 منزلہ بلڈنگ میں داخل ہوئے، اس میں دبئی پلٹ فیملی رہائش پذیر ہے جو مکمل طور پر محفوظ رہی۔
دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے 50 ہزار روپے انعام اور سی سی ون سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے پہلے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ سے ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب نیو گولیمار فردوس کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ادھر اورنگی ٹاؤن رحیم شاہ کالونی میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔