Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، مسلح ڈکیت سرکاری ملازمین سے 71 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے | زرائع نیوز

کراچی، مسلح ڈکیت سرکاری ملازمین سے 71 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے

کراچی : جناح اسپتال کے قریب پل پر مسلح ڈاکوؤں کا گروہ اووسیز ایمپلائز کارپویشن کے ملازمین کو سرعام یرغمال بنا کر بینک سے نکلوائے گئے 71 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگیا ، پولیس سانپ گزرنے کے بعد لکھیر پیٹی رہی ، تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے قریب پل پر کار سوار اور موٹر سائیکلوں سوار نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکو اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین سے 71 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے اور واردات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین جناح اسپتال کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر کار میں جا رہے تھے اور جیسے ہی وہ جناح اسپتال کے قریب پل پر پہنچے تو ایک کرولا کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر کار کی ڈگی میں موجود رقم کا بیگ نکال کر فرار ہوگئے جس میں 71 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے جبکہ شبہ ہے کہ ڈاکوؤں کو رقم نکلوا کر لیجانے کا پہلے سے علم تھا تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگا لیا جائیگا تاہم تھانے میں واقعہ سے متعلق درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار میں اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے ڈرائیور اور نائب قاصد سمیت دیگر 2 افراد مذکورہ رقم کسی مقام پر جمع کرانے لیجا رہے تھے