Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ثانیہ مرزا رائل چیلنجز کی ٹیم مینٹور مقرر | زرائع نیوز

ثانیہ مرزا رائل چیلنجز کی ٹیم مینٹور مقرر

ممبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے، ویمن پریمیئر لیگ سے انڈین ویمن کرکٹ اور مضبوط ہوگی۔رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پلیئرز کے ساتھ اچھے انداز میں بات کر سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہمارے لیے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ثانیہ مرزا ٹیم کی مینٹور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔