Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امریکی وفد 17 فروری کو پاکستان پہنچے گا | زرائع نیوز

امریکی وفد 17 فروری کو پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کی قیادت میں وفد 17 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

امریکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کا مقصد پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، انسدادِ دہشت گردی تعاون کو بڑھانا اور موسمیاتی بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔اپنے دورے کے دوران امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے ممکنہ طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران امریکی محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے داروں کے وفد کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔