متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیئر اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کو تحفے میں قیمتی گھڑی ملی تاہم انہوں نے یہ گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروادی۔
کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی 464 صفحات پر مبنی ریکارڈ 2022 سے 2023 تک کا ہے، جس میں جنرل (ر) مشرف، شوکت عزیز، ظفر اللہ جمالی، نواز شریف، سابق صدر زرداری، شاہد خاقان، شہباز شریف سمیت دیگر شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق خالد مقبول صدیقی کو رولیکس گھڑی ملی جس کا سیریل ایم126283آربی آر-004 اور سیریل نمبر 2997سی ون ایم نائن تھا۔
حلقہ این اے 255 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی کو 18 مئی 2022 میں ایک گھڑی تحفے میں ملی جس کی مالیت 38 لاکھ پچاس ہزار روپے تھی۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ گھڑی لینے کے بجائے تحفہ خانے میں جمع کرادی۔
توشہ خانہ سے مفت تحائف لینے والوں میں بانی ایم کیو ایم بھی شامل
تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے ایک عددڈائمنڈگولڈگھڑی مالیت ساڑھے8 کروڑ روپے ، کلف لنکس مالیت56لاکھ70 ہزار، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ،ایک عددانگوٹھی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے ،تمام چیزیں 2 کروڑایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں،اس کے علاوہ عود کی لکڑی کا بکس اور2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کی گئیں،ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی،سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی مالیت9 لاکھ روپے، ایک اور لیڈیزرولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار، دو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار،4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار،30 ہزار،26ہزار،40 ہزار، ایک پرس مالیت 6ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت28 ہزار روپے ہے ، صرف3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے اداکرکے حاصل کئے گئے۔
سپر ہائی وے پر مقابلہ ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کئے، جن کی ترتیب درج ذیل ہے، صدر علوی نے ایک تسبیح مالیت5 لاکھ 76 ہزار 500 ،ایک عدد پین مالیت1 لاکھ 30ہزار،کلف لنکس مالیت 2 لاکھ 12 ہزار450 روپے، ایک عدد گھڑی مالیت ایک کروڑ75 لاکھ روپے،ایک عدد انگوٹھی3 لاکھ 27 ہزار،عود لکڑی کی دو پکٹس(pickets )مالیت 3 لاکھ، دو عدد پرفیوم مالیت 1 لاکھ 75 ہزار روپے کوئی رقم دیئے بغیر رکھ لئے۔صدر مملکت نے ایک سلور کی کیٹل مالیت سوا لاکھ روپے، ایک عدد شیلڈجس کی مالیت معلوم نہیں،47 ہزار 500 روپے ادا کرکے حاصل کیں۔

