Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج | زرائع نیوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج

اسلام آباد ،لاہور،کراچی، برسلز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا ، مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی،ملک بھر میں تقریبات ، سیمینارز ، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر میں صبح دس بجے سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس، خصوصی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم محمد شہباز شریف ،آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔