واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار میکال رٹکوسکی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈائریکٹر رٹکوسکی نے کمزور اور غریب طبقے کو روزگار کے تحفظ کی فراہمی خصوصاً سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بی آئی ایس پی کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب ماڈل ہے جسے خطے اور اس سے باہر کے ممالک میں بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔
