Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک بحریہ کے زیراہتمام بین الاقوامی نمائش اور امن مشقیں | زرائع نیوز

پاک بحریہ کے زیراہتمام بین الاقوامی نمائش اور امن مشقیں

کراچی : بلیو اکانومی کے ساتھ نیول ڈپلومیسی کے میدان میں پاک بحریہ کے زیراہتمام پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اور آٹھویں امن مشقیں کراچی میں 10 سے 14 فروری تک منعقد ہونگی۔

پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پائمیک) بھی منعقد کی جائے گی۔ پائمیک اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو ہے جس کی میزبانی پاک بحریہ کرے گی۔بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس میں سرمایہ کاری، پورٹ آپریشنز میں تعاون، میری ٹائم لاجسٹکس، بحری نقل و حمل،جہاز سازی و مرمت، شپ بریکنگ، ماہی گیر،ساحیل سیاحت، ایکوا کلچر، سمندر کی تہہ سے قدرتی وسائل کے حصول،قابل تجدید توانائی، ماحول کے تحفظ، میرین انجنئیرنگ،میری ٹائم ٹریننگ ایند ایجوکیشن نمائش کا اصل محورہوگا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام آٹھویں امن مشق کا انعقاد 10 سے 14فروری تک کیا جا رہا ہے جس میں 50 سے زائد ممالک اپنے بحری اور فضائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز، میرینز کی ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یہ مشق سی فیز اورہاربر فیز پر مشتمل ہوگی۔

ہاربر فیز کے مرحلے میں بحری امور سے متعلق سیمینارز ، آپریشنل و بین الاقوامی مباحثے و مظاہرے شامل ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے سی فیز میں بحری حکمت عملی اور سلامتی سے متعلق مشقیں جیسے کہ انسدادِ بحری قزاقی اور دہشت گردی ، سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز ، ائیر ڈیفنس کی مشقیں اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو شامل ہو گا۔

پی این ایس جوہر میں کثیرالقومی بحری مشق امن23 سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہاکہ بحثیت ایک ذمہ دار بحری ملک ، پاکستان کے لیے سمندروں کا دفاع اور تحفظ ناگزیر ہے،ہمارے مفادات تین بنیادی عوامل پرمشتمل ہیں،جن میں تجارت کے لیے سمندروں پر غیر معمولی انحصار ، سی پیک منصوبے کی پریشنلائزیشن اورعالمی توانائی کی ترسیل میں پاکستان کا اسٹریٹجک کردار شامل ہے۔ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے بحری استحکام ایک اہم قومی مفاد کی حیثیت کا حامل ہے۔